8 نومبر 2016 - 01:00
امریکی فوج کا اعتراف، ایران کے میزائیلی سسٹم انتہائی ترقی یافتہ ہیں

امریکی فوج کے جریدے نے ایران کے میزائیلی سسٹموں کے بڑھتے معیار کا اعتراف کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، امریکی فوج کے جریدے نے ایران کے دفاعی راڈار سسٹموں کے بارے میں شایع شدہ مقالے کے بارے میں لکھا ہے کہ ایران کی مسلح افواج اپنے شہروں کی حفاظت اور ممکنہ برّی جنگوں کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں اور اپنی آئندہ کی ضرورتوں کے پیش نظر اپنے وسائل اور دفاعی تنصیبات کو اپ گریڈ کر رہی ہے۔
امریکی فوج کے جریدے نے ایران کے شمال مشرقی فضائی حدود کے کمانڈر، عبداللہ رشادی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ایران ، نذیر نام کے راڈار سسٹموں کو جنوبی بحری حدود سمیت ایران کی فضائی حفاظت کے لئے استعمال کر رہا ہے جو انتہائی ترقی یافتہ سسٹم ہیں۔
امریکی فوج کے جریدے نے لکھا ہے کہ ایران اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لئے، قومی سطح کی ترقی یافتہ ٹیکنالوجی کا استعمال کررہا ہے جن میں ڈرون طیارے بھی شامل ہیں جن کے ذریعے ایران اپنی کمزوریوں کو ختم کر سکتا ہے۔ واضح رہے کہ نذیر سسٹم ایران میں تیار شدہ ایک لانگ رینج راڈار سسٹم ہے جو دقیق طریقے سے اہداف کی شناخت حاصل کرسکتا ہے۔
یہ راڈار مختلف قسم کے خفیہ طیاروں اور ان طیاروں کی شناخت حاصل کرسکتا ہے جن کی شناخت دوسرے راڈار سسٹم نہیں کرسکتے۔ نذیر راڈار آٹھ سو سے زیادہ کلومیٹر کی دوری اور ایک لاکھ فٹ کی اونچائی پر پرواز کرنے والے طیاروں کو بھی پہچان سکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169